لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاہدی پر چھاپوں کے دوران مختلف علاقوں سے چوری شدہ 42 موٹر سائیکلیں برآمد کرالی ہیں، پولیس کے مطابق لاڑکانہ پولیس نے گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کے دوران ملزمان کے اعترافات پر مختلف مقامات سے چوری شدہ 42 موٹر سائیکلیں برآمد کرالیں ہیں، برآمد شدہ موٹر سائیکلیں اصل مالکان بدر مہیسر، فدا کنبھر، عامر ابڑو اور دیگر کے حوالے کردی گئیں ہیں، دوسری جانب کامیاب کارروائیوں پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے اے ایس آئی مظفر حسین خالدی اور دیگر پولیس پارٹیوں کے لیے انعامات واعزازات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ٹنڈوجام کے شہریوں کا اکڑا پرچی اور منشیات کیخلاف مظاہرہ، ایک طرف کوروانا وائرس کی وجہ سے پورا شہر بند پڑا ہے لیکن منشیات اور آکڑا پرچی چلانے والوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ انجینئرنگ ورکشاپ کالونی ٹنڈوجام کے رہائشیوںنے سماجی رہنما سلیم احمد راجپوت اور واجد علی کی قیادت میں مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو پورا شہر کورونا وائرس کی وجہ سے انتظامیہ نے بند کرایا ہوا ہے۔ دوسری جانب ٹنڈو جام کے مختلف علاقوں میں آکڑا پرچی، جوا اور منشیات سرعام چل رہی ہے، جس کی وجہ سے نوجوان نسل خراب ہورہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان عناصر کیخلاف ایس ایس پی حیدرآباد فوری کارروائی کریں جو منشیات فروشی، جوئے کے اڈے اور آکڑا پرچی چلارہے ہیں۔ ہمیں معاشرے سے برائی کے خاتمے کے لیے مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔