ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں کاروبار کھلنے پر انتظامیہ کی کارروائی

448

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ضلع ٹھٹھہ کے شہریوں نے حکومتی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا، کاروبار بدستور کھلا رہا، بعد میں انتظامیہ نے کاروبار کو بند کرا دیا۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت سندھ نے شہریوں کو تین روز کاروبار بند کرکے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کی تھی لیکن حکومت کی خاص ہدایات کے باوجود مکلی، ٹھٹھہ، گجو، گھارو سمیت دیگر علاقوں میں جزوی لاک ڈائون رہا، صبح سے شاپینگ سینٹر، دکانداروں اور ہوٹلوں کے مالکان نے اپنا کاروبار کھول رکھا تھا، دن دو بجے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے ٹھٹھہ، مکلی، گھارو، گجو میں ہوٹلوں اور دکانداروں کو ہدایات دے کر کاروبار کو بند کرایا، جبکہ ٹھٹھہ اور مکلی میں پولیس نے درجنوں دکانداروں کے مالکان کو حراست میں لے کر کاروبار بند کرایا، بعد میں پولیس نے دکاندار مالکان کو چھوڑ دیا۔ بعد ازاں پولیس احکامات کو نہ ماننے والے ایک فرٹیلائزر کی ہول سیل دکان پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عمران خان نے چھاپا مارکر ہول سیلر دیوان نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔