شہباز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ

762

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

یہ اعلان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی راطبے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔

نجی نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہاز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر وطن لوٹ رہے ہیں، نواز شریف نے انہیں ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر وہ وطن واپس جائیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شہاز شریف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ: “جوں ہی شہباز شریف صاحب کو بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے انھوں نے فوراً مریم اورنگزیب کو وطن واپسی کا بیان داغنے کا کہ دیا۔۔۔ پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتے ہیں؟”

فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ: ”میری وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کیلئے خصوصی اجازت دی جانی چاہئے اور 14 دن ان کو میو ہسپتال کو آرٹین کرایا جائے تا کہ انھیں احساس ہو کہ ہسپتال کی کیا اہمیت ہے۔“