پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے پاکستان کومکمل لاک ڈاؤن کی جانب ہرصورت میں جاناہوگا،لاک ڈاؤن کا قابل عمل بنانے کے لیے وفاق کی مدد چاہیے۔
عوامی رابطے کی ویب سائٹ پر بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکومت لاک ڈاؤن کیلئےتیارنہیں ہوجاتی،عوام اپنےگھروں پر رہیں، کورونا سے بچنے کا واحد حل ملک کو لاک ڈاؤن کرنا ہے،لاک ڈاؤن میں ہردن،ہرگھنٹےکی تاخیروبائی آفت سےمقابلےکومشکل بنارہی ہے۔
At this rate our health system will be overwhelmed. We must learn from the experience of other countries. It’s a question of when not if. Stay at home now until the government makes up its mind. Stay at home to protect yourselves & others. 3/3
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 21, 2020
چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی صوبہ تن تنہا کوروناوائرس کےبحران کامقابلہ نہیں کرسکتا، ہمارا صحت کا نظام بدترین صورتحال کا مقابلہ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا ،اسی لیے شہری خود کو اور دوسروں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے گھروں پر رہیں، ہمیں جلدازجلد بحران میں کمی کیلئےلاک ڈاؤن کاحتمی فیصلہ لیناہوگا۔