کورونا وائرس : سندھ میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا

873

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس نے ایک شخص کی جان لے لی ،صوبائی وزیر صحت نے  پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی وزیر صحت عذرا افضل نے صوبے میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

دوسری جانب ملک میں مزید کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے جارہے ہیں ،آج پنجاب میں  کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد 80 ہوگئی جبکہ پاکستان میں مجموعی تعداد 455 سے تجاوز کرگئی ہے ۔

کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 170 سے زائد ملکوں تک پھیل چکا ہے اور اب تک10  ہزار سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ میں 37، پنجاب میں 45، بلوچستان میں 58، خیبر پختونخوا میں 4 اور گلگت میں 8 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔