کورونا وائرس: “ایران سے پابندیاں ہٹائی جائیں،”پاکستان کا عالمی برادری سے مطالبہ

572

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کی وبا سے بہتر طور پر نمٹنے میں مدد کے لیے ایران سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں ہر دس منٹ بعد ایک شخص کورونا سے ہلک ہوجاتا ہے جبکہ ہر گھنٹے 50 افراد اس وائرس سے متاثر ہوتے ہیں، یہ صورتحال سنگین ہےلہٰذا عالمی رہنماؤں کو انسانیت کے لیے متحدہ ہونا چاہیئے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس جیسی عالمی وبا سے لڑ رہی ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم ایسے مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ خطرے کے اس لمحے میں ایران سے پابندیاں ہٹنی چاہیں تاکہ وہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لا سکے۔