ایران، ہر 10 منٹ میں کورونا سے ایک ہلاکت

615

تہران: ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک افرادکی تعداد 1284 ہوگئی ہے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد18 ہزار407 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ایران مشرق وسطیٰ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے۔

ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 149 نئی اموات ہوئی ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 1284 تک پہنچ گئی ہے جبکہ  بدقسمتی سے آج  1046 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

Image result for Iran, one death every 10 minutes due to coronavirus

ایران کے دارالحکومت تہران میں سب سے زیادہ 137 کورونا مریض سامنے آئے ،اصفہان میں 108 اور صوبہ گیلان میں 73 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ایرانی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ تہران اور اصفہان سمیت 11 گورنریوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ عوام حکومتی احکامات پر گھروں میں بند ہیں۔

ہر 10 منٹ میں ایک شخص کی موت

دوسری جانب ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔ایران میں ہر گھنٹے میں اوسطا 50 نئے کورونا مریض سامنے آ رہے ہیں جبکہ ہر 10 منٹ میں ایک مریض ہلاک ہورہا ہے۔