کوئٹہ:بلوچستان کےشہر کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ سے سات افراد جاں بحق اورچار زخمی ہوگئے۔
چیف انسپکٹر مائنز شفقت فیاض کے مطابق گیس بھرنے کے باعث کوئلے کی کان میں دھماکہ
ہوا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیوکی ٹیمیں پہنچ گئیں،جنہوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال روانہ کیا ، علاقے کو بند کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔