ایرانی رہبراعلیٰ کا مزید 10 ہزارقیدیوں کو معاف کرنے کا اعلان

90

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے جیلوں میں قید مزید 10ہزار افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔ عدالتی ترجمان غلام حسین اسماعیلی کا کہنا تھا کہ معافی پانے والوں میں کئی ایسے قیدی بھی شامل ہیں، جو سیکورٹی سے متعلق الزامات میں قید تھے۔ معافی نامہ نئے ایرانی سال نوروز کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے گزشتہ دنوں بھی 85 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے شرط عائد کی گئی تھی کہ جیسے ہی ملک سے وبا کا خاتمہ ہوگا تو ملزمان کو دوبارہ حراست میں لیا جا سکے گا۔ گزشتہ برس بھی رہبر اعلیٰ نے ایرانی انقلاب کی چالیسویں سال گرہ کے موقع پر 50ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔