کورونا وائرس: حکومت عوام کو ڈرانے کے بجائے حوصلہ دے: سراج الحق

408

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سےجیسی وبائیں ماضی میں بھی آتی رہی ہیں، حکومت کو چاہیے کہ عوام کو ڈرانے کے بجائے حوصلہ اور سہارا دے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے وئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس جیسے امتحان سے گزر رہی ہے، دنیا میں بسنے والے ہر مسلمان اور غیر مسلموں کے لیے دعا گوہ کرتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو ڈرانے کے بجائے سہارا دے اور عملی اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ موجودہ صورتحال میں ایک دوسرے کو سہارا دیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ کورونا وائرس مزید پھیلے گا لہٰذا معاشی صورتحال کے پیش نظر شہروں میں لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہر کسی کا کووڈ-19 ٹیسٹ کیا جائے، حکومت کورونا جنگ اکیلی نہیں لڑ سکتی، عوام کو تعاون کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: