کورونا وائرس ایک سنگین مسئلہ، یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں، بلاول

479

کراچی :پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایک سنگین مسئلہ ہے ، وزیراعظم پر تنقید کرنے بجائے وبا کے خلاف عملی اقدامات کرنے ہونگے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹونےوفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سےچاہتےہیں کہ وہ اپنے روئیے میں تبدیلی لائے،اس وقت ہمیں تنقیداورالزامات لگانےکی ضرورت نہیں،وفاق کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم معیشت کس طرح سنبھال سکتے ہیں؟کرونا وائرس کے خلاف وفاقی حکومت ٹھوس اقدامات کرے، میں سمجھتا ہوں کہ قوم اور وزیر اعظم صورتحال کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ڈاکٹرزاورنرسزکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ اس برے وقت میں فرنٹ لائن پرہیں،ان کی خدمات خراج تحسین کے لائق ہیں،سندھ حکومت نے10ہزارکٹس کابندوبست کیاہے،جب سےکوروناکےکیس رپورٹ ہوناشروع ہوئےتب سےاقدامات کررہےہیں،اگر عوام کو گھروں میں رہنے کا کہا جارہا ہے تو وہ گھروں میں رہیں،عوام حکومت کےساتھ تعاون کرے تاکہ اس وبا کا جلد خاتمہ ہوسکے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےوائرس سےبھی لڑناہےاور معیشت کوبھی بچاناہے،تفتان سے302افراد سندھ آئے، جن میں سے 151میں وائرس کی تصدیق ہوئی،جن کو سکھر کے قرنطینہ میں ٹہرایا گیا ہے ، وفاق سے اس سلسلے میں ہم نے ایران سے آنے والے زائرین کی لسٹ مانگی ہے ، تاکہ بہترین انتظامات کرسکیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نےکہا کہ کراچی میں بڑا فیلڈ اسپتال بنانے کا فیصلہ کیاہے، کاروبار کو سنبھالنےکیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے سندھ حکومت سے کہا کہ اگرملازمین نہیں بھی آرہے تو ان کو پوری تنخواہ دی جائے، موجودہ صورتحال میں ڈیلی ویجز پرکام کرنےوالوںکوبھی نہ نکالاجائے ، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ہماری مدد کریں،غریب طبقات کویقین دلاتاہوں سندھ حکومت آپ کو سنبھالےگی،راشن دیگی ۔