لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے کورونا وائرس سے متعلق احتیاتی تدابیرات طور استعمال ہونے والی چیزوں کو مہنگے داموں پر فروخت کرنے والوں، ذخیرہ اندوزوں اور مارکیٹ کے اندر جعلی سینٹائیزز فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انچارج ڈی آئی بی انسپکٹر منیر احمد سموں اور ایس ایچ او مارکیٹ انسپکٹر خادم حسین مگسی کی سربراہی میں پولیس نے پاکسانی چوک، بندر روڈ پولیس شاپنگ سینٹر اور شاہی بازار سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی، جہاں دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مہنگے داموں چیزوں کی فروخت اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں بصورت دیگر ایسے تاجروں اور دکانداروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی جانب سے شہریوں سے کو گزارش کی گئی ہے کہ سبزیوں، جنرل اسٹورز اور بیکرز سمیت اشیائے خورونوش کی دکانوں کے سوا تمام دکانیں اور شاپنگ مالز بند رکھیں۔ ایس ایس نے تمام شہریوں کے لیے پیغام دیا ہے کہ اجتماعات سے گریز کریں، خوامخواہ کا میل جول بند کرکے اپنی سرگرمیاں محدود کردیں اور نمازیں اپنے علاقوں کے اندر قائم کریں۔ شہری کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے حکومت اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر لاڑکانہ ضلع کے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی پر گئے، پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چوبیس گھنٹے کے اندر تمام پولیس ملازمین اپنے فرائض نبھانے کے لیے حاضر ہوکر اپنے فرائض سرانجام دیں۔