تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران میں کورونا وائرس سے بچنے کی کوشش میں زہریلی شراب پینے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایرنی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں سے زیادہ لوگ کورونا سے بچنے کیلیے زہریلی شراب پی کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 1ہزار لوگ اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں 17ہزار کورونا کیسز رجسٹر ہوچکے ہیں جبکہ 11سو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور اب لوگوں نے زہریلی شراب پینا شروع کر کے حکومت کیلیے نیا مسئلہ کھڑا کردیا ہے۔صرف ایک دن میں 147 افراد اس خطرناک وائر س سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد ایران میں اموات کی کْل تعداد ایک ہزار 135 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کی مدد سے اپیل کی کہ تمام افرادغیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔