نندی پور ریفرنس، راجا پرویز اشرف ویگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد

215

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجاپرویز اشرف ، شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور مسعود چشتی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے نندی پور ریفرنس میں ملزمان کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائر بریت کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے نندی پورریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا،عدالت نے قراردیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پرملزمان ریلیف کے مستحق نہیں ہیں۔ نیب نے ملزمان کی جانب سے بریت درخواستوں پر مخالفت کی گئی تھی۔ نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے پر راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کیخلاف نیب نے ریفرنس دائر کیا تھا۔