کورونا وائرس کا خدشہ، شاہ محمود کا خود کو آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ

242

اسلام آباد (آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر آئسولیشن میں جانے کا فیصلہ کر لیا ۔بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ چین سے آنے پر صدر عارف علوی اور اسد عمر کا بھی ٹیسٹ ہوا، تمام ادروں اور جماعتوں کو مل کر اس وبا سے لڑنا ہے، تنقید سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کورونا کا ٹیسٹ کراؤں گا، ماہرین نے 5دن بعد کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے، کرونا سے متعلق احتیاط برتنی چاہیے، چین میں ایک کرسی سے دوسری کرسی کا فاصلہ تقریباً ایک میٹر کا تھا۔