کوئٹہ(آن لائن)کورونا وائرس کے باعث بلوچستان میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹرریشن اتھارٹی (نادرا)دفاتر 14 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بلوچستان میں کورونا
وائرس کے اب تک 10 کیسز سامنے آئے ہیں ۔صوبے میں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے نادرا دفاتر کو 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 مارچ سے 2 ہفتوں کے لیے دفاتر بند رہیں گے تاہم دفاتر کھولنے کا فیصلہ اس وقت کے حالات کے مطابق کیا جائے گا۔