ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت ) کراچی سے پنجاب جانے والی یوسف والا مال گاڑی کی جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے لائن پر تین بوگیاں گر گئی جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ریلوے پھاٹک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔حادثے کے بعد مقامی لوگوں کی بھی آمدو رفت معطل ہوگئی بعد میں ریلوے انتظامیہ نے گری ہوئی بوگیوں کو ہٹاکر ٹرین کا نظام بحال کردیا۔ ریلوے حکام کے مطابق لائن مین کی غلطی سے ٹرین لوپ لائن پر چڑھ گئی اور انجن لوپ لائن میں پنھس گئی جس کی وجہ سے ریلوے کراسنگ کا راستہ بند ہوگیا اور آس پاس کے علاقوں کی آمدورفت بند ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس ٹرین کا افتتاح تین ماہ قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کیا تھا۔