سندھ کو آخر کیا ہوگیا ،کیوں نہ وزیراعلیٰ کو بلا لیں،چیف جسٹس

237

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان نے سندھ پولیس میںغیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سندھ حکومت کی طرف سے کسی ذمہ دار کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی بھرتیوں کے جرم میں نچلے درجے کے ملازمین کو سزائیں دی
گئیں،بھرتیاں کرنے والے اصل لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔سندھ کو آخر کیا ہوگیا ہے،کیوں نہ وزیر اعلی سندھ کو بلا لیں۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے ۔ کیس کی ساعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت چیف جسٹس کے سوال پر وکیل غلام نبی کیریو نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت کوکورونا کی وبا نے پریشان کر رکھا ہے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا کورونا وائرس یہاں نہیں۔عدالت نے کیس پر چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے ۔