کراچی (آن لائن) پٹرولیم نرخوں میں اضافہ کیس میںسندھ ہائی کورٹ نے اوگرااور وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کر دیے۔ پاسبان کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست107/2020 کی سماعت جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس یوسف علی سعید نے کی ۔معزز عدالت نے متعلقہ فریقین کو جواب داخل کرانے کے لیے5 اپریل 2020 کی تاریخ دے دی ہے۔ پاسبان پارلیمنٹ کی حیثیت بحال کروانا ، عوام کو ریلیف دلوانا چاہتی ہے ، کمی یا اضافہ پارلیمنٹ کے ذریعے کرایا جانا چاہیے۔