کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے پیش نظر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے کمرہ عدالت میں موجود غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے‘ کیوں عدالت میں اتنا ہجوم لگایا ہوا ہے؟ کہاں ہے سیکورٹی؟ ان سب کو باہر نکالو۔ جن کا کیس کال ہوگا اس کو اندر آنے دیا جائے دیگر عدالتوں میں بھی غیر ضروری افراد کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔