حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن ولی محمد قریشی کے انتقال پر ان کے گھرواقع کالی موری چوک پہنچ کر بیٹوں خالد قریشی ‘عامر قریشی ودیگرعزیزوں سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اس موقع پر نائب امرا اسداللہ بھٹو، معراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، عبدالوحید قریشی، حافظ طاہر مجید و دیگر بھی موجود تھے ۔