سراج الحق ، امیر العظیم ودیگر کا سید افتخار حسین شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس

140

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم،پروفیسر محمد ابراہیم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، عبدالغفار عزیز ، معراج الہدیٰ صدیقی ، ڈپٹی سیکرٹریز جنرل محمد اصغر ، سید بختیار معانی، اظہر اقبال
حسن ، حافظ ساجد انور ،سید وقاص جعفری سمیت جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے سابق گورنر خیبر پختونخوا سید افتخار حسین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے ۔