ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مس ڈکلریشن کے ذریعہ کپڑے کے کنسائن منٹ کی کلیئرنس روک دی ۔

319

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مس ڈکلریشن کے ذریعہ کلیئر کئے جانے والے کپڑے کے کنسائن منٹ کی کلیئرنس روک کر کنٹراونشن بناکر متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو رپورٹ ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق کلکٹر پورٹ قاسم ممتاز علی کھوسو کی ہدایت پر میسرز اے اے انٹر پرائزز کی جانب سے ترکی سے کپڑے کا کنسائن منٹ درآمد کئے گئے کنسائن منٹس جس کی کلیئرنس (جے اے آر زیڈ ) انٹرنیشنل مرچنٹس کی جانب سے درآمد کئے جانے والے کنسائن منٹ کی جانچ پڑتال کی تو انکشاف ہوا کہ درآمد کنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کر فائل کی جانے والی گڈز ڈکلریشن میں مختلف کلرز کے کپڑوں کے 7 میٹر کے ٹکڑے ظاہر کئے گئے تھے جن کا وزن 18 ہزار 540 کلوگرام اور 57 بیلز پر مشتمل تھا جبکہ کنسائمنٹ کا مجموعی وزن 23 ہزار 540 کلوگرام تھا جس میں 5 ہزار کلوگرام 60 میٹر کے تھانوں پر مشتمل تھا۔

امپورٹر ڈبل اے انٹرپرائزز اور اس کے کلیئرنگ ایجنٹ (جے اے آر زیڈ ) انٹرنیشنل کی جانب سے استنبول ترکی سے فیبرک کا شپمنٹ منگوایا گیا اور اس کو سیکنڈ کوالٹی فیبرک کی شکل میں ڈکلیئر کیا گیا۔ البتہ جب اس کنسائن منٹ کی ایگزامنیشن کی گئی تو نئے فیبرک کے بڑے تھان ملے۔ متعلقہ کسٹمز گروپ کو اس کنسائن منٹ کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ اور یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ قانون کے مطابق اس پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسز کو چیک کریں اور (ڈی ٹی آر ای ) اسکیم کی خلاف ورزی کو بھی ضرور چیک کریں۔