کرونا وائرس اسکول ومدرسہ انتظامیہ کی جانب سے پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر4 مالکان کو گرفتار کرلیا گیا۔

773

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع ملیر پولیس نے کرونا وائرس خطرے کے پیشِ نظر اسکول ومدرسہ انتظامیہ کی جانب سے پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر6 اسکولوںومدرسہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لئے ،جبکہ4 اسکولوں کے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا،

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اور محکمہ تعلیم نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اسکولوں کو 30 مئی تک بند کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے،تاہم قائد آباد تھانے کی حدود شیرپاو کالونی میں قائم صفہ گرامر ہائی اسکول انتظامیہ کی جانب سے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکول کو کھولا ہوا تھا اور اسکول میں بچوں کی موجودگی کی شکایت موصول ہونے پر پرنسپل نیاز ولد یاسین گل کے خلاف ایف آئی آر نمبر 154/2020 بجرم دفعہ 188 پاکستان پینل کورٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ،

جبکہ سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر 10 پر واقع کراچی گرامر پبلک اسکول انتظامیہ کی پابندی کے باوجود خلاف ورزی کراچی گرامر پبلک اسکول کھلنے کی شکایت موصول ہونے پر سکھن پولیس کی کارروائی اسکول کے پرنسپل راشد ولد عبدالخالق کو خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا ہے ،پرنسپل راشد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 176/2020 بجرم دفعہ 188 پاکستان پینل کورٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،

اس کے علاوہ مینگل اسلامیہ پبلک اسکول لیبر اسکوائر بھینس کالونی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کی خلاف ورزی کی گئی علاقے سے اسکول کھولے جانے کی شکایات پر سکھن پولیس نے پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مینگل اسلامیہ پبلک اسکول کے پرنسپل گل محمد ولد لال بخش کو گرفتار کرلیا،پرنسپل گل محمد کے خلاف 175/2020 بجرم دفعہ 188 پاکستان پینل کورٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔

دوسری جانب سکھن تھانے کی حدود میں مدرسہ تحفظ القرآن ابوذرغفاری لالاآباد کی جانب سے پابندی کی خلاف ورزی مدرسہ کے قاری محمد عمران ولد محمد رزاق کو خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا ہے،سندھ حکومت اور کمشنر کراچی کی جانب سے ہر قسم کے مجمع والی جگہ، اسکول، مدرسہ، شادی ہالز، بازار، اور دیگر مقامات پر پابندی عائد کی گئی ہے،

ضلع ملیر پولیس نے خلاف ورزی کرنے والے سکھن تھانے کی حدود میں دو اسکول ایک مدرسہ شاہ لطیف ٹاو¿ن تھانے کی حدود میں دو اسکول اور قائد آباد تھانے کی حدود میں ایک اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔کرونا وائرس خطرات کے پیشِ نظر پابندی کے باوجود اب تک ضلع ملیر پولیس نے 6 مقدمات درج کردیئے ہیں ۔