کورونا وائرس سیکورٹی کو یقینی بنا نے کے لیے پولیس میں ہر قسم کی چھٹیاں اگلے حکم تک منسوخ کر دی گئیں۔

338

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے زیرصدارت ڈی آئی جی پی ساو¿تھ آفس میں اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا،اس اجلاس میں تمام زونل ڈی آئی جی پیز، ضلعی ایس ایس پیز و ایس ایس پیز انویسٹیگیشن نے شرکت کی۔اجلاس میں کرونا وائرس ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مندرجہ ذیل فیصلے کیئے گئے،پولیس میں ہر قسم کی چھٹیاں اگلے حکم تک منسوخ کر دی گئی ہیں اور انتہائی ایمرجنسی کے سوا کسی کو بھی چھٹی کی اجازت نہیں ہوگی،

ضلعی ایس ایس پیز ایس تمام پولیس اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنائے اور ان سے ڈیوٹیاں کروائی جائے جن کو ٹریننگ سینٹرز نے کرونا وائرس کی ایمرجنسی کی وجہ سے عارضی طور پر اپنے اپنے ضلعوں واپس کردیا ہے،کسی بھی امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے یے پولیس اسٹیشن جن کی سطح پر پر نفری میں اضافہ کیا جائے،کرونا وائرس ایمرجنسی کے پیش نظر تمام تھانہ جات کے SHO’s اپنے اپنے علاقے میں قائم میرج ہالز اور بازاروں کو فوری طور پر بند کروائے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،

حکومت سندھ کی جانب سے 22 اسپتالوں میں کرونا وائرس سے متاثرین افراد کیلئے بنائے گئے آئسولیشن واڈ کے اطراف سکیورٹی کو یقینی بنائے اور نوجوان پولیس اہکاروں تعینات کریں،ضلعی ایس پیز تھانوں میں موجود اینٹی رائیڈ سامان ایکیوپمنٹ کا جائزہ لیں اور کمی کی صورت میں لیٹر ارسال کریں،یوٹیلیٹی اسٹور ز پر بھی سکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا جائے تاکہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاءکی فراہمی میں کو یقینی بنایا جا سکے،

ڈی آئی جی ساو تھ پولیس ہسپتال گارڈن میں ایم ایس سے رابطہ کریں اور ان کو آگاہ کریں کہ وہ انڈس س ہسپتال کے ڈاکٹر باری سے رابطہ کرکے کرونا وائرس کٹس کا بندوبست کریں تاکہ ایسے تمام پولیس افسران کا ٹیسٹ کیا جاسکے جن کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہو۔ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے،کراچی پولیس پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران ہر طرح کی مدد کام کرنے کیلئے تیار ہے۔