نوابشاہ، ضلع انتظامیہ بے نظیرآباد نے ضلع میں لگنے والی مویشی منڈیوں پر پابندی عائد

352

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع انتظامیہ بے نظیرآباد نے ضلع میں لگنے والی مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بے نظیرآباد ابرار احمد جعفر نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلع بے نظیرآباد کے چھوٹے بڑے شہروں میں لگنے والی مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے پولیس اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔