لاڑکانہ، 60 سے زائد محنت کش ایران سے آبائی گائوں پہنچ گئے

204

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایران سے روزگار کے سلسلے میں جانے والے 60 سے زائد محنت کش پانچ روز قبل اپنے آبائی گاؤں لاڑکانہ کے قریب پلیو گوپانگ پہنچ گئے جبکہ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ محمد نعمان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ اقبال حسین تونیو کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر محنت کشوں سے معلومات لی اور انہیں کورونا وائرس کے ممکنہ خدشے کے باعث تربیت دی گئی۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ گاؤں پلیو گاؤں میں پانچ روز قبل 60 سے زائد محنت کش گاؤں پہنچے، جہاں کورونا وائرس کے خدشے کے باعث ان سے تفصیلات معلومات کی گئی، تاہم طبی معائنے کے دوران تمام محنت کش صحتمند قرار پائے گئے ہیں اگر کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہوئیں، تو ان کی اسکریننگ کی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل گاؤں پلیو گوپانگ کے رہائشی 60 سے زائد محنت کش غیرقانونی طریقے سے ایران روزگار کے سلسلے میں ایران گئے جہاں کورونا وائرس کے پیش نظر انہیں ایرانی حکومت کی جانب سے بے دخل کیا گیا جو پانچ روز قبل گاؤں پہنچے تھے۔