میہڑ، ایران سے 4 افراد بغیر اسکریننگ گھر پہنچ گئے، انتظامیہ بے خبر

219

میہڑ (نمائندہ جسارت) شادی ہال، جلسوں پر پابندی کے باوجود شادی کی تقریبات جاری، پولیس کا مختلف شادی ہالوں پر چھاپا، ڈیفنس شادی حال کا منیجر گرفتار، مقدمہ درج، ایران سے 4 افراد بغیر اسکریننگ کے ڈرامائی انداز میں گھر پہنچ گئے، انتظامیہ بے خبر۔ میہڑ میں ضلع انتظامیہ کے حکم باوجود شادی تقریبات جاری جبکہ کمیونٹی سینٹر شادی حال، گل محمد شیخ شادی حال، ڈیفنس شادی حال میں تقریبات پر پولیس کے چھاپے، شادی حال مینجر اور پولیس میں تلخ کلامی، تقریب میں بیٹھے لوگوں میں بھاگ دوڑ جبکہ میہڑ پولیس کی جانب سے ڈیفنس شادی حال کے منیجر نثار احمد کھوسو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق میہڑ تعلقہ کے مختلف شہروں رادہن تہرڑی، محبت نئوں گوٹھ، شاہ پنجو، فریدآباد اور دیگر میں ڈی سی دادو شاہ زمان کہوڑو ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا، ملک اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند اور مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز مطابق ہوٹل، شادی تقریبات، جلسوں پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ شہروں میں اسپیکر پر لوگوں کو آگاہی دی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کے حکم پر درگاہ سعیدی موسانی کو سیل کردیا ہے، درگاہ شاہ پنجو عوام کے لیے کھلی رہی۔ ذارئع کے مطابق درگاہ شاہ گودڑیو کے متولی کی جانب سے درگاہ کو بند کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری طرف ایران میں مزدوری کرنے والے میہڑ کے قریب گاؤں علی مردان خان جتوئی کے مکین طفیل جتوئی، ریاض جتوئی، منیر جتوئی اور دیگر ایران سے واپس آتے ہوئے ڈرامائی انداز میں بارڈر کراس کر کے تین روز قبل میہڑ کے قریب گاؤں علی مردان خان جتوئی پہنچ گئے۔ انتظامیہ بے خبر رہی جبکہ ایران سے آئے زائرین کی اسکریننگ نہ ہونے سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ میہڑ تحصیل میں کورونا وائرس کے خوف کے باعث شہر سنسان ہے، عوام مایوسی کا شکار ہیں۔ میہڑ تحصیل کے 87 افراد سے 60 افراد ایران سے واپس میہڑ پہنچ گئے ہیں۔ 27 افراد اس وقت تک ایران، تافتان اور دیگر بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں، جس کے باعث اہل خانہ پریشان ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند، ایس ایچ او نور مصطفی پٹھان نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق جلسے، شادی تقریبات، ہوٹل، مرغی کی دکانوں کو بند کیا گیا ہے اگر کسی نے عمل نا کیا تو ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ ایران سے آئے لوگوں کے لیے فوکل پرسن ڈاکٹر ہدایت اللہ کھوسو، ڈاکٹر صادق لاکھیر کی قیادت میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوکل پرسن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم کو کورونا وائرس کی چیکنگ کے لیے مکمل کٹ نہیں ملی اور نہ ہی مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ہم اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایران سے آئے زائرین کے پاس پہنچ کر چیک اپ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے ڈی ایچ او دادو اور آغا خان اسپتال سینٹروں کو لکھا ہے ہم کو مکمل کٹ دے کر سہولیات فراہم کی جائے۔ ہم اسکریننگ کرسکیں جبکہ شہریوں کی جانب سے کورونا وائرس کے خوف کے باعث مرغی کا گوشت لینے سے انکار کردیا ہے۔