شکریہ کراچی کے بغیر پی ایس ایل میچز کا اختتام

237

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ5ویں ایڈیشن کے تمام رائونڈ میچز اختتام کو پہنچے، آخری روز 2میچز کھیلے گئے۔ پہلا میچ دوپہر کوقذافی اسٹیڈیم لاہورمیزبان لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیاجسے لاہور قلندرز نے اپنے نام کیا۔ دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیٹئرز میں معرکہ آرائی ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم تیسرے روز بھی شائقین تماشائیوں کے بغیر محض دونوں ٹیمو ں کا میزبان رہا اور آخری میچ کے اختتام پر اسکرین’شکریہ کراچی’سے غائب رہی۔ کرونا اور کورونا کے تلفظ ابھی تک پاکستان میں اردو لغت کے لحاظ سے حتمی لفظ کا چنائو نہ کرسکے۔ دلچسپ صورتحال اس سلسلے میں جب سامنے آئی جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اونر ندیم عمر صحافیوں سے اپنی ٹیم کی کارکردگی کا نہ تو دفاع کرپائے اور نہ ہی ناقص کارکردگی کا کسی کوذمہ دار قرار دیا۔چوتھے ایڈیشن کی فاتح اور ٹائٹل کا دفاع کرنے والی ٹیم لاسٹ 4میں بھی جگہ نہ بناسکی۔پوانٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر آنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر تبصرہ کرتے ہویے منچلوں نے کہا کہ کچھ ‘کرونا’ اور پھر اس کا ‘رونا’سمجھ سے بالاتر ہے۔