اسلام آباد، مظفرآباد(صباح نیوز)وفاق المدراس العربیہ پاکستان کے فیصلے کے بعد ملک بھر سمیت آزاد کشمیر، قبائلی اضلاع گلگت بلتستان میں بھی مدار س 5 اپریل تک بند،امتحانات ملتوی۔تمام موخر تدریسی پروگراموں،کورسزاورامتحانات کی تاریخوں کا اعلان 5 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔لاہور، کراچی ،پشاور، کوئٹہ سمیت تما م بڑے شہروں کے قدیم مدارس میں بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔اسی طرح دارالحکومت مظفر آباد کی مرکزی قدیمی دینی درسگاہ جامعہ اشاعت القرآن سمیت تمام دینی جامعات ومدارس میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر 5 اپریل تک تعطیلات کردی گئیں ۔جامعہ کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری عبدالماجد کے مطابق وفاق المدراس کے ملک بھر اور آزادکشمیر میں امتحانات بھی فی الحال موخر کردیے گئے ہیں،6 اپریل کو تمام دینی مدراس دوبارہ تدریسی عمل شروع کریں گے ۔ تمام موخر تدریسی پروگراموں اور کورسز وامتحانات کی تاریخوں کا اعلان مشاورت کے بعد 5 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔