دوسرے روزبھی نیشنل اسٹیڈیم ویران، پی ایس ایل کا آخری میچ بھی بغیر تماشائیوں کے ہوگا

163

کراچی(سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ کا 28واں میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا۔دوسرے روز بھی اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ بند رہا۔ تاہم بندش کے پہلے روز جس طرح شائقین کی چند درجن تعداد نے وینیو تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی تھی اس تعداد میں کمی آگئی اور خیال یہ ہی کیا جارہا ہے کہ شائقین اتوار چھٹی کی تعطیل ہونے کے باوجوداسٹیڈیم کا رخ نہیں کرینگے کیونکہ انہیں پویلین میں جانے کی اجازت ہی نہیں ہوگی۔