کوروناوائرس نے پی ایس ایل کی رونقیں ختم کردیں

190

کراچی (سید وزیر علی قادری) مودی حکومت کی ایما پر بھارتی مظالم کے باعث عوام گھروں میں کئی ماہ سے محصور ہے،فلسطین کئی دہائیوں سے اسرائیل کی بر بریت کا شکار ہیں، برما میں بھی یہ ہی صورتحال ہے۔ اس تناظرمیں دیکھاجائے تو عالمی چیمپئن سمیت کئی ترقی یافتہ ممالک میں عوام کو گھروں تک محدود ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ دراصل یہ قدرت کا انتقام ہے۔اس ردعمل کا اظہار نمائندہ جسارت سے اسٹیڈیم میں موجود افراد نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس پی ایس ایل کی رونق لے گیا۔لگتا یہ ہی ہے کہ قدرت نے مظلوم کشمیریوں سمیت مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم پر دنیا کی خاموشی کا انتقام لیا ہے۔