دادو (نمائندہ جسارت) ضلع دادو میں کورونا وائرس کے خطرے سے بچائو کے لیے ڈپٹی کمشنر دادو راجہ شاہ زمان نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ضلع بھر میں سیاسی، سماجی اور مذہبی جلسے، جلوسوں، مجلسوں، اجتماعات، میلوں، عرس مبارک اور فیسٹیول پر پابندی عائد کردی ہے۔ شہریوں کو کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر برتنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔