نوابشاہ، کورونا وائرس کے پیش نظر ہر قسم کی تقربیات پر پابندی

192

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع بھر میں ہر قسم کی تقربیات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ۔ ایس ایس پی سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر بے نظیر آباد نے ایک مراسلہ جارہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع بھر میں جلوس اور عوامی تقربیات پر پابندی عائد کردی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے ضلع بھر کے تمام شادی ہالوں کے مالکان اور منیجروں کو سختی سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے ہر قسم کی تقربیات پر پابندی لگائی ہے۔ کوئی بھی تقریب اور پروگرام منعقد نہ کیے جائیں، خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالوں اور انتظامیہ کیخلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔