سلیکٹڈ حکمران ملک میں سلیکٹڈ میڈیا چاہتے ہیں،بلاول زرداری

150

اسلام آباد (صباح نیوز)پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے ملک میں صحافیوں پرحملوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاشسٹ حکمران آزادیِ اظہار کے دشمن ہوتے ہیں،سلیکٹڈ حکمران سلیکٹڈ میڈیا چاہتے ہیں، لیکن ہم ملک کو اس طرح چلانے نہیں دیں گے ، انہوں نے سوات کے شہید صحافی جاوید اللہ خان کے خون سے انصاف کا مطالبہ کیا اورجاوید اللہ خان کے لواحقین سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔اس موقع پر بلاول نے کہا کہ پاکستانی صحافی جتنا آج عدم تحفظ کا شکار ہیں، ماضی میں کبھی نہیں رہے،جب حکومت ہی میڈیا کو دبانے پر تلی ہوئی ہو، تو حالات اس نہج پر پہنچتے ہیں۔ بلاول زرداری نے ڈاکٹر مبشر حسن کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ قوم آج ایک بہت بڑے مدبر سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی،وہ قائد عوام کے دست راست، ساتھی اور ہمارے بزرگ تھے، ان کا احترام ہمیشہ واجب سمجھا۔ان کے انتقال پر پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان دکھی ہیں۔