پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا جہاں اسلام آباد یونائٹڈ نے کراچی کنگز کو جیتنے کے لیے 137 رنز کا ٹارگیٹ دیا تھا جسے کراچی کنگز نے 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کراچی کنگز کے شرجیل خان 37 رنز بناکر مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ عماد وسیم نے 26 اور کپتان بابراعظم نے 19 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائٹڈ پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوئی ہے۔