لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے 98 سالہ بانی رکن ڈاکٹر مبشر حسن مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر مبشر حسن بانی پی پی پی ذولفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔ مبشر حسن نے1967 میں ذولفقار علی بھٹو کے گھر پر پارٹی کی بنیاد رکھی تھی اور ذولفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں وزیر خزانہ اور لاہور پیپلز پارٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
ڈاکٹر متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ذولفقار علی بھٹو سے ملاقات میں معاونت بھی کی تھی۔
مبشر حسن کے انتقال پر آصف علی زرداری سمیت پی پی پی کے دیگر رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا۔