گھوٹکی میں پی پی خواتین کا اجتماع منسوخ

128

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے بڑے اجتماعات پر پابندی کے لیے مشورے شروع کردیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ اجتماعات کو بھی محدود کرنے کے لیے علما ئے کرام سے بات چیت کریں گے۔ذرائع کے مطابق4اپریل کو گڑھی خدا بخش میں بھٹو کی برسی کے جلسے کو بھی محدود کرنے پر غور شروع کر د یا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشات کے بعد پیپلزپارٹی نے پارٹی کے عوامی اجتماعات کو محدود کردیا ہے،پیپلز پارٹی نے 15 مارچ کو گھوٹکی میں خواتین کا اجتماع منسوخ کردیاہے ، اجتماع سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے خطاب کرنا تھا۔