مہنگائی کے خلاف مہم ،سراج الحق 19 مارچ کو جیکب آباد پہنچیں گے

254

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے 19مارچ کو دورہ جیکب آباد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نے 19 مارچ کودورہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی تیاریوں اور مہنگائی کے خلاف جیکب آباد میں جاری مہم کے حوالے سے قیم صوبہ کو بریفنگ دی۔اجلاس میں امیر حاجی دیدار علی لاشاری، قیم ضلع صادق ملغانی،مقامی امیر ہدایت اللہ رند،ضلعی شوریٰ کے ممبران سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔دریں اثنا صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے ڈاکٹر عبدالرشید میمن (سابق صدر پیما سندھ) اور انجینئراعجاز میمن( نمائندہ جسارت) سے ان کی والدہ ، پروفیسر محمد یونس قریشی سابق امیر شہر سے ان کے بھائی پروفیسر ادریس اور بیٹے اور غلام حیدر پیرزادہ سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے تمام مرحومین کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔