سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کوئی معیشت مضبوط سیاست کے بغیر نہیں چل سکتی، موجودہ حکومت نےہمارے5سال سےزیادہ قرض15ماہ میں لے لیے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ حکومت رہی تو5سال میں قرض72سال سےڈبل کردےگی،نوازشریف نےمشکل حالات میں ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کیاتھا، ہم نےدہشت گردی سمیت ہرمحاذپرکامیابی حاصل کی ۔