کورونا وائرس؛ آئی پی ایل موخر کر دی گئی

521

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ موخر کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 مارچ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کو موخر کردیا گیا ہے، آئی پی ایل کا انعقاد اب 15 اپریل سے ہوگا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ(بی سی سی آئی) کے سیکرٹری کی جانب سے جاری پریس ریلیر میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے مشاورت کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث آئی پی ایل کا انعقاد 15 اپریل تک معطل کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے فکر مند اور حساس ہے جب کہ عوام کی صحت کا بھی خیال ہے اس لیے تمام تر صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔