سانگھڑ، چوری، رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں کا جینا محال

275

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) چوری، رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا، ڈاکوؤں کی سابقہ رجسٹرار آغا خان اسپتال ڈاکٹر رضوان سے ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر ڈاکو فرار۔ شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے۔ ڈاکوؤں نے مسیحاوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا، ڈاکٹر رضوان سے ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت کے دوران سامنے سے اچانک دوسری گاڑی آنے پر نقاب پوش ڈاکو چابی لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو اطلاع دی مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی۔ سانگھڑ کا گنجان آباد علاقہ ہونے کے باوجود ڈاکو بلا خوف واردات کرجاتے ہیں۔ اس ماحول میں سانگھڑ میں رہنا مشکل ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر رضوان کا مزید کہنا تھا کہ کام کرنا سیکورٹی رسک بن چکا ہے، علاقے میں دیگر پانچ نجی کلینکس بھی موجود ہیں، اکثر بیشتر رات گئے مریض آتے ہیں مگر سیکورٹی کی صورتحال پر تحفظات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظ نہیں دیا جارہا، معاملے کو پی ایم اے میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکورٹی کے اقدامات کو بہتر اور ملزمان کوگرفتار کیا جائے۔