کوئٹہ،قرنطینہ سینٹر میں سہولیات کی عدم فراہمی پر عوام کا احتجاج

189

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے نواحی علاقے میں قائم قرنطینہ سینٹر میں موجود افراد نے سہولیات نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکام محض فوٹو سیشن کروا کر چلے جاتے ہیں۔کوئٹہ کے نواحی علاقے میان غنڈی میں قائم کیے گئے قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے موجود افراد نے سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا،ان افراد نے قرنطینہ سے نکلنے کی کوشش کی، مگر اہلکاروں نے انہیں باہر جانے سے روک دیا۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ کہ سینٹر میں کھانے پینے، پانی، اور گیس کا انتظام نہیں، حکام صرف تشہیر کرکے چلے جاتے ہیں۔قرنطینہ میں موجود افراد نے بتایا کہ انہیں سینٹر میں لاکر چھوڑ دیا گیا ہے اب تک ان کی اسکریننگ کیلیے بھی کوئی نہیں آیا ہے یاد رہے کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی کے قرنطینہ سینٹر میں خواتین اور بچوں سمیت 84 افراد موجود ہیں۔