ایران : کورونا وائرس سے بچنے کے لیے شراب پینے والے درجنوں افراد ہلاک

405

ایران میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے شراب پینے والے تقریباً 67 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوگوں میں یہ افوا عام ہوگئی تھی کہ شراب پینے والے کو کورونا متاثر نہیں کر سکتا جس کی بنا پر 67 افراد نے شراب نوشی کی لیکن یہ شراب ان کے لیے زہر بن گئی۔

واضح رہے کہ ایران میں شراب پینے پر سخت پابندی ہے۔

یہ بھی خیال رہے کہ کورونا وائرس سے ایران میں اب تک تین سو زائد افراد ہلاک جبکہ 8 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

حکومت پاکستان نے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاک ایران سرحدیں بھی بند کررکھی ہیں جبکہ تجارت بھی معطل ہے۔