نوابشاہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائیاں

116

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی شہید بے نظیر آباد سعود الرحمن جمالی نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ وماس ٹرانسزٹ کے احکامات پر زیادہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز، غیر قانونی بس اڈوں، غیر قانونی روڈ پرمٹ ہولڈرز، پبلک ٹرانسپورٹ، اسکول وینوں میں سی این جی سلنڈر استعمال کرنے والے مالکان اور چنگ چی رکشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف روٹس پر چلنے والی 70 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، خلاف ضابطہ چلنے والی 21 گاڑیوں کو چالان کرکے 21 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں جاری۔