امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے پوری قوم کو لنگر خانوں کے پیچھے لگا دیا ہے، حکومت نے احتساب کا نعرہ لگایا تھا لیکن چند پیاروں کی وجہ سے احتساب کا عمل رک گیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا انصاف کا نعرہ مذاق بن کر رہ گیا ہے، پوری قوم پی ٹی آئی کی تبدیلی دیکھنا چاہتی تھی، تبدیلی تو آئی ہے مگر منفی آئی ہے۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ آج چینی، گھی، بجلی، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تو اب یہ حکومت چور ہے یا نہیں؟
انہوں نےمزید کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے پوری قوم ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہے۔