لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک رب نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران کو اس کے اقدامات اور اس کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران شام ، عراق اور آبنائے ہرمز میں اپنے اقدامات کی وجہ سے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کررہا ہے ۔ اسے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر نے کی کوششوں سے باز رہنا چاہیے۔