سندھ حکومت نے کتےکے کاٹنے پر کروڑوں روپے کا بجٹ منظور کروایا، مراد سعید

539
تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو ناکامی ہوگی، مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید کاکہنا ہے کہ سندھ میں آئے روز کتے کے کاٹنے کے واقعات رونما ہورہے ہوتے ہیں ، سندھ حکومت نے کتے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لینے کے بجائے کتے کے نام پر کروڑوں روپے کا بجٹ منظور کروالیا۔

مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے ، لیکن سائیں سرکار کی جانب سے ابھی تک کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔ سندھ میں سب سے زیادہ میڈیا پرقدغن لگائی جارہی ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیئں،اس ایوان میں ایک کمیشن بناکر عزیزمیمن کی شہادت کی تحقیقات کرائی جائیں۔

وفاقی وزیر نے ن لیگ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتےہوئے کہا کہ ن لیگ والے بتائیں کہ شہباز شریف واپس آئیں گے یا ان کے لیے شاہی سواری کابندوبست کریں، ن لیگ والے شہباز شریف کی واپسی کا اعلان کریں، اپوزیشن لیڈر کسی کا ضمانتی بن کر نو دو گیارہ ہوگیا،ن لیگ نے ملک کے خزانے کی کنجی اس فرد کو دی جو مفرور ہے۔

مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کی ہنگامہ آرائی جاری رہی ، جس کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس ملتوی کردیا۔