کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن نےکرونا وائرس کےپیش نظر 60رضاکاروں پر مشتمل خصوصی ریسکیو ٹیم تشکیل دے دی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کےخلاف جنگ کیلئےایدھی سینٹرنےکمرکس لی ہے، ابتدائی طور ریسکیو ٹیم میں 20ایمبولینسزشامل کی گئی ہیں،کورونا وائرس کے پھیلنے کے معاملے پر ایدھی فاؤنڈیشن نے متاثرین کوریسکیوکرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا سےمتاثر مریض کوشفٹ کرنےکےبعدایمبولینس واش کی جائےگی، مریض کی منتقلی کے بعد عملہ اپنا یونیفارم بھی تبدیل کرے گا،ایدھی سینٹربغیررنگ ونسل کےفرق سےانسانیت کی خدمت کررہا ہے۔