نوابشاہ میں 20سے زاید غیرقانونی عمارتوں کی تفصیلات طلب

194

نوابشاہ( سٹی رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ حیدر آباد بینچ نے 20 سے زائد غیر قانونی عمارتوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں درخواست گزار ممتاز علی قریشی کی جانب سے دائر کی گء درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ان عمارتوں پر غیر قانونی تعمیرات کی ہیں جسے فوری طور پر ہٹایا جائے۔ ان عمارتوں میں محکمہ اوقاف کی عمارتیں بھی شامل ہیں ۔درخواست گزار کا موقف ہئے کہ شہر کی 20 غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کے احکامات جاری کیے جائیں ان عمارتوں میں شہر کی مختلف عمارتوں جن میں گول چکرہ بازار سابقہ پارک منی گول ‘چکرہ بازار سابقہ پارک ہندو مندر ‘مارکیٹ روڈ نمبر 2 سابقہ پارک ٹانگ ‘اسٹینڈ فائر بریگیڈ پبلک پارک ‘ عبدالقادر پارک منواباد مولوی عبدالحق پارک‘ لیاقت مارکیٹ غریب آباد نمبر 2پبلک پارک‘ فردوس پبلک پارک کچہری روڈ ‘گرو نانک پبلک پارک مارکیٹ روڈ نمبر1 اور 2 بانکارام روڈ پبلک پارک چڑیا گھر و دیگر عمارتیں شامل ہیں